
جنوبی بنگلہ دیش میں کوئلہ پاور پلانٹ کے ورکروں پر پولیس فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ورکر تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے۔ ورکرز تنخواہوں کی عدم ادائےگی اور امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ بنس کھلی کے پولیس افسر عزیز الاسلام کےمطابق دو ہزار سے زیادہ ورکروں نے پولیس پر پتھر برسائے ۔پولیس کو جواب میں فائرنگ کرنا پڑی۔ زخمیوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔2.4 بلین ڈالر کی مالیت کا پاور پلانٹ چینی تعاون سے قائم ہے۔ جو ڈھاکہ سے جنوب مشرق میں 265 کلو میٹر دور واقع ہے۔