وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش میں مختلف ضلعوں میں بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔جمعہ کو بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔ پولیس فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے جمعہ کی شب میں حساس مقامات پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کردیا گیا۔ مودی کے دورے کا آج دوسرا روز ہے۔ انہوں نے آج اورا کانڈی مندر کے درشن کئے یہ مندر کاشیانی اپ ضلع میں ہے۔ وزیر اعظم نے اورا کانڈی میں متوا فرقے کے باشندوں سے بھی ملاقات کی۔
previous post