qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

برطانیہ نے ہندستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے الگ کردیا۔

برطانیہ نے ہندستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے ایمبر (amber) لسٹ میں شامل ہیں جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔ ریڈ لسٹ سے نکلنے کا مطلب یہ ہیکہ ہندستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا لازمی نہیں ہوگا وہ اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہ سکتے ہیں۔ہندستان کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں 23 اپریل کو شامل کیا گیا تھا۔ ہندستان، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات کو کورونا کیسوں کی کمی کو دیکھتے ہوئے ریڈ لسٹ سے الگ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاؤنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔(بشکریہ گلوبل نیوز)

Related posts

عراقی خفیہ کا داعش کے خلاف بڑا آپریشن۔ بغدادی کا ڈپٹی پکڑا گیا۔

qaumikhabrein

نائجیریا۔۔شیخ ذکذکی کی رہائے لئے عوامی مارچ۔

qaumikhabrein

خواتین کے ویکسی نیشن کے لئے Pink Booth

qaumikhabrein

Leave a Comment