qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

برطانیہ طالبانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار۔

بین ویلس۔ وزیر دفاع۔برطانیہ

برطانیہ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔برطانوی وزیردفاع بین ویلس نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ عالمی برادری کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے لیکن عالمی اصولوں پرعمل پیرا کسی بھی افغان حکومت کےساتھ کام کریں گے۔

برطانوی وزیردفاع کا کہنا تھاکہ افغان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تو تعلقات پرنظرثانی کریں گے۔طالبان کے ساتھ کام کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھاکہ برطانیہ کے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان متنازعہ ہوگا۔برطانوی وزیر دفاع نے طالبان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی سے کئی دہائیوں کی لڑائی کے بعد ملک میں استحکام لانے کیلئے مل کر کام کرنے کی اپیل بھی کی۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ طالبان نے کئی سرحدی علاقوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔(بشکریہ جیو نیوز)

Related posts

یوروپی ملکوں کے چہرے بے نقاب۔ فلسطین حامی مظاہروں پر پابندی۔

qaumikhabrein

من موہن سنگھ کے بعد راہل گاندھی بھی کورونا متاثر۔

qaumikhabrein

کورونا کی دوا آکسفورڈ زینیکا پر سولہ ملکوں میں پابندی

qaumikhabrein

Leave a Comment