برطانیہ میں فلسطینیوں کے طرفداروں نے ملک میں اسرائیل کے ڈرون طیاروں کے پرزے بنانے والی کمپنی کی موجودگی پر احتجاج کیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فلسطینیوں کے طرفداروں نے غاصب صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم اور جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے برطانیہ کے شہر لسٹر شائر میں اسرائیل کے ڈرون طیاروں کے پرزے بنانے والی کمپنی کے ماڈل اور وہاں موجود وسائل کو کافی نقصان پہنچایا۔برطانیہ میں فلسطینیوں کے طرفداروں نے اسی طرح اس کمپنی کی چھت پر چڑھ کر اس کی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ مظاہرین نے فلسطنی پرچم لہرایا۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اور صیہونی آبادکاروں نے غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف دس مئی سے جنگ و جارحیت کا سلسلہ شروع کیا اور وحشیانہ ترین حملے کئے جن میں کم از کم دو سو چون فلسطینی شہید ہوئے جن میں انہتر بچے، انتالیس خواتین اور سترہ ضعیف العمر افراد شامل ہیں جبکہ ایک ہزار نو سو دس افراد زخمی ہوئے۔