برازیل کے صدر بولسونارو پر ویکسین ڈیل میں بدعنوانی کو نظر انداز کرنے کے الزام کے بعد برازیل نے ہندستان کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ منسوخ کر دیاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق برازیل نے ہندستان کے ساتھ کو ویکسین نامی کورونا ویکسین کی 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ڈیل منسوخ کر دی ہے، معاہدے کے مطابق ہندستان نے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوارکیں برازیل کو فراہم کرنی تھیں۔
وفاقی اداروں نے معاہدے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برزایل میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔