آسام میں بدر الدین اجمل اس وقت بی جے پی کا خاص نشانہ ہیں۔ اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اس وقت ریاست میں کانگریس کے اہم حلیف ہیں۔ ریاست کے بنگلالی مسلمانوں پر انکی پکڑ کافی مضبوط ہے۔ کانگریس کے ساتھ اتحاد کی کامیابی کے اندیشے میں بی جے پی نے بدر الدین اجمل پر حملے تیز کردئیے ہیں۔ اجمل کی مبینہ طور سے اشتعال انگیز تقریر کی ایک ویڈیو منظر عام پر لائی گئی ہے۔ اجمل نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس معاملے کو عدالت میں لیجانے کی دھمکی دی ہے۔ عطریات کے بڑے کاروباری بدر الدین اجمل نے دو ہززار پانچ میں اے آئی یو ڈی ایف قائم کی تھی۔ اجمل جمیعت علما ئے ہند کی آسام شاخ کے صدر بھی ہیں۔ بی جے پی اجمل پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام لگاتی رہتی ہے۔ این آر سی پر ہنگامے کے دوران ریاستی اسمبلی چناؤ کی آمد آمد کے پیش نظر اجمل کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسی لئے بی جے پی نے انہیں اپنے نشانے پر لے رکھا ہے۔ دو ہزار سولہ کے اسمبلی چناؤ میں اجمل کی پارٹی کو چودہ اور کانگریس کو انیس سیٹیں ملی تھیں۔ اس وقت دونوں پارٹیاں اتحاد کرنے کی ناکام رہی تھیں لیکن اب دونوں کا اتتحاد بی جے پی اپنے لئے خطرے کی گھنٹی سمجھ رہی ہے۔

previous post
next post