qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بحرین۔سیاسی حریفوں کو سزائے موت کے ذریعے ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔

سزائے موت کے خلاف احتجاج

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2011 کی بہار عرب کے بعد سے بحرین میں سزائے موت کے استعمال میں ٖڈرامائی طور سے کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ حقوق انسانی کی تنظیموں کا کہنا ہیکہ سیاسی حریفوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے بحرین میں سزائے موت کے استعمال میں 600 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ حکومت مخالفت مظاہروں کے بعد سے ا بتک ک از کم 51 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔بحرین کے جمہوری اور حقوق کے ادارے (BIRD) کے مطابق جیلوں میں سیاسی قیدیوں سےاذیتیں دیکر اقبال جرم کرانا عام ہے۔

بہار عرب کے دوران حکومت مخالف مظاہرے

اس وقت بھی 26 افراد کو سزائے موت کا سامنا ہے۔ ان میں سے گیارہ افراد نے جیل انتظامیہ پر سنگین اذیتیں دینے کے الزامات لگائے ہیں۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اذیتیں دیکر ان سے اقبالیہ بیانات لئے گئے۔اور انکی بنیاد پرموت کی سزا سنائی گئی۔ 2011 میں بہار عرب کے دوران بحرین میں زوردار حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے جنہی سعودی عرب کی مدد سے بر طرح کچل دیا گیا تھا۔ اسکے بعد سے سیاسی حریفوں کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔ بحرین کا الزام ہیکہ ایران نے حکومت کا تختہ پلٹنے کے لئے کومظاہرین کو ٹرینڈ کیا تھا۔ ایران اس الزام کی تردید کرتا ہے۔( بشکریہ۔الجزیرہ)

Related posts

ڈاکٹر ادریس غالب انسٹی ٹیوٹ کے کار گزار ڈائریکٹر بنے۔

qaumikhabrein

امروہا۔۔جشن شہزادی سکینہ اور علمدار کربلا۔

qaumikhabrein

رسول کی شان میں گستاخی کرنے والے مہنت کے خلاف ایف آئی آر۔

qaumikhabrein

Leave a Comment