qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بامبے ہائی کورٹ نے مسجد میں نماز کی اجازت نہیں دی۔

جامع مسجد ٹرسٹ کی ایک عرضی کو بامبے ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔ ٹرسٹ نے جنوبی ممبئی کی وسیع و عریض جامع مسجد میں رمضان کے دوران پچاس افراد کو پانچ وقت کی نماز اداکرنے کی اجازت دئے جانے کی درخواست کی تھی۔عدالت نے کہا کہ مزہبی سرگرمیاں جاری رکھنے کا حق اہم ہے لیکن کورونا کے ابھار کے دور میں شہریوں کی سلامتی اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ جسٹس آر ڈی دھنوکا اور جسٹس وی جی بشٹ کی بینچ جنوبی ممبئی کی جامع مسجد کے ٹرسٹ کی ایک عرضی پر سماعت کررہی تھی جس میں رمضان کے دوران مسجد کھولنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ تیرہ اپریل کےمہاراشٹر سرکار کے حکمنامہ کے تحت تمام عبادت گاہوں کو بند کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ آٹھ بجے کے بعد لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ عرضی میں کہا گیا کہ مذکورہ جامع مسجد ایک ایکڑ علاقہ میں پھیلی ہوئی ہے اور اس میں سات ہزار افراد کے بیک وقت جمع ہونے کی گنجائش ہے۔ اس مسجد میں رمضان کے دوران پچاس افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے عرضی میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔

Related posts

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی نے خود کشی کرلی۔

qaumikhabrein

جرمنی میں شیعوں کا بڑا مرکز بند کردیا گیا

qaumikhabrein

رذق حلال کمانے کو بھی اسلام میں عبادت کا درجہ حاصل ہے۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment