ایران کی ایک نالج بیسڈ کمپنی کے سائنسدانوں نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے سالیراویرا نامی ہربل دوا تیار کرلی ہے جس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوگا۔ایران کے محکمہ بایو ٹیکنالوجی نے یہ دوا پردیس نالج بیس کمپنی کے تعاون سے تیار کی ہے۔اس کو چار مختلف شکلوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس دوا کو ناک اور منہ میں اسپرے کرکے بھی ان جگہوں پر موجود وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
یہ دوا ٹیبلیٹ کی شکل میں بھی قابل استعمال ہے جو عوارض یا سائیڈ افیکٹ کو کم کرے گی جبکہ خون میں پائے جانے والے وائرس کو ختم کرنے کے لئے بھی یہ کام آئے گی۔ اس کے علاوہ اس دوا کو پھیپھڑے کا انفکیشن کم کرنے کے لئے گرم پانی میں ڈال کر بھاپ کی شکل میں بھی لیا جا سکتا ہے۔اس دوا کا کلینکل ٹرائل بھی مکمل ہو چکا ہے اور ایران کی ڈرگ اینڈ فوڈ اتھارٹی نے اسکی تیاری کی منظوری بھی دے دی ہے۔