موت بر حق ہے۔ ہر ذی روح کو دار فانی سے گزرنا ہے لیکن اگر یہ موت آئمہ اطہار کا ذکر کرتے ہوئے آئے تومرنے والے کی قسمت قابل رشک ہے۔ایران میں مشہد میں نو محرم کو ایک ایسا ہی واقعہ رونما ہوا۔ مشہد کے معروف خطیب آیت اللہ آغا مجاہد نے مجلس سے خطاب کے دورن امام زمانہ کا ذکر کرتے کرتے دم توڑ دیا۔ انہوں نے جیسے ہی دعائے فرج کا ابتدائی جملہ زبان سے ادا کیا انکی روح پرواز کر گئی۔ آغا مجاہد کو نو محرم کو ہی مشہد مقدس میں سپرد لحد کیا گیا۔
previous post