ایرانی سائنسدانوں نے موروثی سرطانGenetic Cancer کا پتہ لگانے والا جینٹک ٹیسٹ ڈیزائن کرلیا ہے جس کے ذریعے سرطان کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ایوان صدر کے دفتر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق ایرانی سائنسدانوں کا ڈیزائن کردہ یہ ٹیسٹ موروثی سرطان کی پیشگی روک تھام کے حوالے سے انتہائی اہم پیشرفت ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے کسی بھی شخص میں سرطان سے مربوط جینیاتی تبدیلیوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
یہ ٹیسٹ ایک ایرانی کمپنی ہیومن جین پارس کے ماہرین نے ایوان صدر کے دفتر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے ڈیزائن کیا ہے۔ موروثی سرطان کے جینیٹک ٹیسٹ کو دنیا بھر میں سرطان کی روک تھام کے حوالے سے اہم تصور کیا جاسکتا ہے۔۔ یہ ٹیسٹ کسی بھی فرد کے موروثی قسم کے سرطان میں مبتلا ہونے کی پیشگی تشخیص کرسکتا ہے ۔