qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایتھوپیا میں نسلی فسادات، 210 افراد ہلاک

افریقی ملک ایتھوپیا میں چند روز کے دوران نسلی فسادات کے نتیجے میں کم از کم 210 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ایتھوپیا کی انسانی حقوق کمیشن کا عینی شاہدین کے حوالے سے بتانا ہے کہ ایک باغی تنظیم اورومو لبرل آرمی (او ایل اے) سے وابستہ مسلح افراد گزشتہ ہفتے گدا کریمو کے مغربی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے انخلا کے فوری بعد داخل ہوئے اور انہوں نے 150 سے زائد لوگوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

فائل فوٹو

ای ایچ آر سی کے مطابق ان حملوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں رہائشی خواتین اور بچے دوسرے علاقوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور بعدازاں مقامی افراد نے نسلی بنیاد پر انتقامی حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد مارے گئے۔دوسری جانب او ایل اے باغی تنظیم کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں شہریوں پر کیے گئے تشدد اور حملوں کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔( بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

تیونس۔ صدر نے وزیر اعظم کو برخاست کردیا۔

qaumikhabrein

خوشی اور اطمینان کے جزبے کے ساتھ سبکدوش ہورہا ہوں ۔۔ جسٹس بوبڈے

qaumikhabrein

گھانا میں ہم جنس پرستی پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

qaumikhabrein

Leave a Comment