
اسپتالوں میں آکسیجن کی بھاری قلت پر دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو ڈانٹ پھٹکار لگائی ہے۔ آکسیجن فراہمی کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر ڈالتے ہوئے ہائی کورٹ کے ججوں نے کہا کہ آکسیجن بغیر مریض مر جائیں گے اور آکسیجن کی کمی کے سبب لوگوں کو مرتا ہوا ہم نہیں دیکھ سکتے۔ عدالت نے مرکز کو ہدایت دی کہ دہلی کے ان سپتالوں کو آکسیجن کی بلا رکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے جنہیں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق جسٹس ویپن سانگھی اور جسٹس ریکھا پلی کی بینچ نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ایمرجنسی ہے اور دیکھ کر ایسا لگتا ہیکہ آپ کےلئے انسانی زندگی کوئی معنیٰ نہیں رکھتی۔ عدالت میکس اسپتال انتظامیہ بالا جی میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر کی عرضی پر سماعت کررہی تھی۔ سینٹر نے اپنے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے معالے میں مداخلت کی اپیل کی تھی۔