
مرکز ی حکومت کی جانب سے ریاستوں کو آر ایس ایس کے نظریات کو فروغ دینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ جی ہاں یہ حقیقت ہے۔ قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال نے اترا کھنڈ حکومت کو ویسے تو کمبھ میلے کے کامیاب اہتمام کے لئے مبارکباد دی لیکن اسے آر ایس ایس کے نظریات کو ریاست میں پھیلانے کی بھی نصیحت دی۔

۔اجیت ڈووال نے ریاست کے چیف سیکریٹری اوم پرکاش کے نام ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کمبھ میلے کے کامیاب انعقاد اور کورونا کے پیش نظر میلے میں احتیاطی اقدامات کے لئے مبارکباد دی اسکے ساتھ ساتھ یہ نصیحت کی گئی کہ ریاست میں آر ایس ایس کے نظریات کو فروغ دیا جائے۔