انیس سو اکہتر میں پاکستان کے ساتھ جنگ کی کامیابی کی یاد میں اور کورونا وائرس کی وجہ سے اسکولی بچوں کو ذہنی تناؤ سے نکالنے کے لئے ٹو آر آر زینہ کوٹ ہیڈ کوارٹر میں ضلع بڈگام، بارہمولہ اور سرینگر کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء وطالبات کا پیٹنگ مقابلے کا اہتمام کیاگیا۔ اس مقابلے میں ایک سو آٹھ طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔ٹوآر آر نے پہلے ہی مختلف مقامات پر اسکولی بچوں کے پیٹنگ مقابلے منعقد کئے جن میں سے منتخب ایک سو آٹھ بچوں نے فائنل مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔منعقدہ تقریب میں اچھی کارکردگی کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب میں ٹو آر آر کے کمانڈنگ افسر کرنل اےایسں ملک ایس ڈی این سرینگر،ایس ڈی پی او پارم پورہ کے علاوہ فوج کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اور اسکول کے بند ہونے سے گھروں میں بیٹھ کر ذہنی تناؤ کے شکار ہوگئے ہیں۔آج جبکہ فوج نے پینٹنگ مقابلے کا اہتمام کیا جس سے انہیں تھوڑی بہت راحت میسر ہوئی۔ایک اور طالبہ نے کہاکہ آج جب وہ کئی مہینوں کے بعد گھر سے باہر آئی تو اسے دلی سکون ملا۔انہوں نے اس طرح کے مقابلے منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔ایک استاد نے بھی فوج کی اس پہل کو بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے بہترین عمل قرار دیا۔فوج کے اعلیٰ افسران نے کہاکہ بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کی انکی کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔(رپورٹ۔حرہ فیضان ۔کشمیر)