qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

آئی ایم اے نے رام دیو کو سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کی دی دھمکی۔ وزیر اعظم سے بھی رام دیو کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی۔

انگریزی طریقہ علاج کی برائی کرنے کے بعد رام دیو کے خلاف ملک بھر کے ڈاکٹروں نے مورچہ کھول دیا ہے ۔ڈاکٹروں کی ملک گیر تنظیم انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن آئی ایم اے نے مرکزی حکومت سے رام دیو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے لیکن مرکزی حکومت رام دیو کے خلاف کوئی سخت قدم اٹھانے میں آنا کانی کر رہی ہے۔ اب آئی ایم اے ایلوپیتھی کی برائی کرنے اور ویکسی نیشن کے باوجود ہزاروں لوگوں کی موت کے الزام پر سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ ٹھونکنے کی دھمکی دی ہے۔ آئی ایم اے نے نوٹس بھیج کررام دیو سے پندرہ روز میں اپنے بیان پر معافی مانگنے کو کہا ہے۔ ۔ ان سے کہا گیا ہیکہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو انکو ہتک عزت کے ہرجانے کے طور پر سو کروڑ روپئے ادا کرنے ہونگے۔

رام دیو کے خلاف کاروائی سے سرکار کی آنا کانی

آئی ایم اے نے وزیر اعظم مودی کو بھی رام دیو کے خلاف کاروائی کے لئے خط تحریر کیا ہے۔آئی ایم اے نے وزیر اعظم سے کہا ہیکہ رام دیو کے ذریعے ویکسی نیشن کے خلاف چلائی جارہی پروپگنڈہ مہم کو روکا جائے۔ وزیر اعظم سے اپیل کی گئی ہیکہ رام دیو کے خلاف بغاوت کے قانون کے تحت مناسب کاروائی کی جائے۔ رام دیو نے ایک ویڈیو میں ا یلو پیتھی کو دیوالیہ سائنس بتایا تھا اور کہا تھا کہ کورونا ویکسین کی دونو خوارکیں لینے کے بعد بھی دس ہزار ڈاکٹروں اور ایلوپیتھک دوائیں لینے سے لاکھوں افراد کی موت ہوئی ہے۔ رام دیو کا ایک نیا ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہےجس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کسی کا باپ بھی انکو گرفتار نہیں کرسکتا۔ ویڈیو میں وہ اپنے خلاف ٹویٹر پر مہم چلانے والوں کو بھی کوس رہے ہیں۔

Related posts

روس نے سونامی پیداکرکےملک کوتباہ کرنے والا جوہری بم بنا لیا

qaumikhabrein

ایران کی فوجی مشقوں سے اسرائیل کے ہوش فاختہ

qaumikhabrein

فارسی سیکھنے والوں کو سعدی فائونڈیشن اسکالر شپ دےگی

qaumikhabrein

Leave a Comment