qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اور پھر ای شری دھرن کو غصہ آ گیا۔ نیوز لانڈری کی رپورٹر کے ساتھ انٹر ویو ختم کردیا۔

فائپ فوٹو

میٹرو مین کے نام سے مشہور ای شری دھرن کو بی جے نے کیرلہ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا امیدوار بنایا ہے۔ الیکشن لڑنے کا انکا پہلا تجربہ ہے۔ بی جے پی نے پلکڑ سے انہیں امیدوار بنایا ہے۔ نیوز لانڈری نامی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹر کے سوالوں سے وہ بھڑک گئے اور سوالات کو منفی کہکر انٹر ویو ختم کرکے بھاگ کھڑے ہوئے۔ ہوا یہ کہ نیوز لانڈری کی رپورٹر نے ان سے love jihad
بیف پر پابندی اور بی جے پی امیدواروں کے خلاف مجرمانہ کیسوں کے بارے میں ان سے انکا موقف بتانے کو کہا تھا۔ شری دھرن سوال سنتے ہی ہتھے سے اکھڑ گئے اور رپورٹر سے کہنے لگے کہ وہ ان سے نگیٹیو سوالات پوچھ رہی ہے۔ رپورٹر نے کہا کہ جس پارٹی کے وہ کیرلہ میں امیدوار ہیں وہی پارٹی شمالی ہند میں لو جہاد اور بیف پر پابندی کے معاملے اٹھاتی ہے۔۔ شری دھرن کو کوئی جواب نہیں سوجھا اور انہوں نے انٹر ویو ختم کردیا اور اٹھ کر کمرے کے اندر چلے گئے۔ شری دھرن کو یہ تو معلوم ہی ہوگا کہ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں انکی پارٹی کی حکومت ہے اور ان دونوں ریاستوں میں لو جہاد کے مبینہ معاملوں کی روک تھامم کے لئے قانون بنائے گئے ہیں۔ یہی حال بیف پر پابندی کا بھی ہے لیکن بی جے پی جن ایشوز پر شمالی ہند میں سیاست کرتی ہے وہ کیرلہ جیسی ریاست میں ان ایشوز کو نظر انداز کرتی ہے۔ کیرلہ میں بیف پرپابندی کا وہ مطالبہ اس لئے نہیں کرسکتی کیونکہ وہاں پارٹی لیڈر دھڑلے سے بیف کھاتے ہیں۔

Related posts

سویڈن میں قرآن نزر آتش کئے جانے کے خلاف ترکی میں زبردست احتجاج

qaumikhabrein

بلقیس بانو نے اپنے مجرموں کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چنوتی دیدی۔

qaumikhabrein

اہل بیت کے چاہنے والوں نے کبھی ظلم کو قبول نہیں کیا۔مولانا فضل ممتاز

qaumikhabrein

Leave a Comment