qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد۔ناقص وینٹی لیٹرز کے معاملے پر سیاست تیز۔ سپلائر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔

پی ایم کیئر کے تحت ملنے والے ناقص وینٹی لیٹرز

پی ایم کیئر کے تحت اورنگ آباد ضلع کو موصولہ ایک سو پچاس ناقص وینٹی لیٹر کو لیکر اورنگ آباد میں سیاست گرماتی جارہی ہے ۔ رابطہ وزیر سبھاش دیسائی کی موجودگی میں ہوئی کورونا جائزہ میٹنگ میں بھی یہ معاملہ ایک بار پھر پوری شدت کے ساتھ اٹھایا گیا۔ دوسری طرف سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے بھی اس بات کا اعترف کیا کہ اورنگ آباد کے حصے مییں آئے کچھ وینٹی لیٹر ناقص ثابت ہورہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے وینٹی لیٹر فراہم کرنے والی جیوتی کمپنی کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست مہاراشٹر کو جو وینٹی لیٹر فراہم کیے گئے ہیں ان میں سے تقریباً چار سو وینٹی لیٹر اورنگ آباد ضلع کو موصول ہوئے تاہم ان میں سے ایک سو پچاس وینٹی لیٹر ناکارہ ثابت ہوئے ۔اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے پچھلے ہفتے ہی اس معاملے کو پوری شدت سے اٹھایاتھا اور متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کی مانگ کی تھی ۔ آج رابطہ وزیر سبھاش دیسائی کی صدارت میں کورونا جائزہ میٹنگ ہوئی اس میٹنگ میں عوامی نمائندوں اور اعلی سرکاری حکام نے کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انتظامات اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں کئی معاملوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

امتیاز جلیل۔ رکن پارلیمنٹ۔اورنگ آباد

ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل اور شیوسینا ایم ایل اے سنجئے شرساٹھ نے میٹنگ میں وینٹی لیٹر کا معاملہ اٹھایا ۔ ایم پی جلیل نے سرکاری حکام کی رپورٹ اور ٹیکنیکل انجینئر س کے حوالے سے وینٹی لیٹر ناقص ہونے کا دعوی کیا اور متعلقہ کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ امتیاز جلیل نے کورونا ویکیسن کے تعلق سے بھی میٹنگ میں استفسار کیا ان کا کہنا ہیکہ سرکاری حکام اور انتظامیہ یہ تو ضرور بتارہا ہیکہ ہم نے دوسو ویکیسن سینٹر قائم کیے لیکن یہ کوئی نہیں بتارہا ہے کہ ان مراکز پر ویکسین کا ذخیرہ کتنا ہے ، ایم پی جلیل نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری ویکسین کی قلت کو دور کیا جائے اور متبادل ذرائع سے ویکسین کی حصولیابی کو یقینی بنایا جائے ، واضح رہے اورنگ آباد شہر میں تقریباً ستر فیصد مراکز کو محض اس لیے بند کردیا گیا ہے کیونکہ ویکسین کی قلت ہے ۔

دیویندر فڑنویس۔سابق وزیر اعلٰٰ۔مہاراشٹر

دیویندر فڑنویس نے یہ دعوی بھی کیا کہ مہاراشٹر کو اب تک مرکز کی طرف سے پانچ ہزار سے زائد وینٹی لیٹر موصول ہوئے ہیں ان میں سے کچھ ناکارہ ہوسکتے ہیں لیکن اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے ۔ کورونا میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ایم پی جلیل نے کہا کہ اورنگ آباد شہر میں ایک وقت تھا کہ ایک دن میں اٹھاراہ سو سے زائد کورونا کے مریض برآمد ہورہے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب اور تمام کی مشترکہ کوششوں سے اب کورونا مریضوں کی تعداد گھٹ کر دو سو تک سمٹ گئی ہے جو اچھی علامت ہے ، انہوں نے تمام کورونا سپاہیوں کا انھوں نے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی حالات نارمل ہوجائیں گے اور عوام کھلی فضا میں سانس لے سکیں گے ۔ امتیاز جلیل نے عوام سے یہ اپیل بھی کی کہ جب تک اس وبا کا پوری طرح خاتمہ نہیں ہوجاتا احتیا ط بہت ضروری ہے۔

Related posts

ایران کے دو اہکاروں کی پر اسرار طریقے سے موت

qaumikhabrein

امروہا۔سید المدارس سے اٹھا وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ

qaumikhabrein

سابق عراقی وزیر اعظم کاظمی قاسم سلیمانی کی شہادت کی سازش میں ملوث ؟

qaumikhabrein

Leave a Comment