امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن آج ہندستان کے دورے پر پہونچ رہے ہیں۔ تین روزہ دورے کے دوران آسٹن وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ ساتھ دیگر وزرا اور محکمہ دفاع کے حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ امریکہ میں جو بائڈن کے صدر بننے کے بعد امریکہ کے کسی اعلیٰ عہدےدار کا ہندستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔