qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

امریکی بختر بند گاڑیاں طالبان کے قبضے میں۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد امریکہ کا جنگی ساز و سامان طالبان کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ دو ہزار سے زائد بختر بند گاڑیاں طالبان کو ملی ہیں۔ دیگر جنگی ساز و سامان جو طالبان کے ہاتھ لگا ہے اس میں چالیس ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں ان میں بلیک ہاک اور اسکن ایگل قسم کے جدید ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ صدر کے قومی سلامتی مشیر جیک سویلن نے تسلیم کیا ہےکہ طالبان کو بڑی مقدار میں امریکی ہتھیار ملے ہیں۔ ان میں وہ ہتھیار بھی شامل ہیں جو افغانی فوج کے لئے تھے۔ یہ سوال بھی گردش کررہا ہیکہ امریکہ اچانک تو افغانستان سے گیا نہیں ہے۔ لگ بھگ ایک سال پہلے طالبان کے ساتھ اسکا انخلا کے بارے میں معاہدہ ہوا تھا۔ جس طرح فوجی واپس گئے ہیں اسی طرح جنگی ساز و سامان بھی واپس جاسکتا تھا ۔کہیں امریکہ جان بوجھ کر تو اپنا جنگی ساز سامان طالبان کے لئے چھوڑ کر نہیں گیا ہے۔

Related posts

عراق کا طویریج دنیا کا سب سے بڑا ماتمی دستہ

qaumikhabrein

خداداد فن خطاطی کا مالک حسین امام

qaumikhabrein

مغربی یو پی میں بڑھ رہا ہے کورونا۔راجیہ سبھا رکن کانتا کردم متاثر

qaumikhabrein

Leave a Comment