امریکہ کو ہائپر سوپر سانک میزائل کے تجربے میں ایک بار پھر منھ کی کھانا پڑی ہے۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ہائپر سوپر سانک میزائل B-52 بمبار طیارے سے فائر کی گئی یہ تجربی کیلی فورنیا میں کیا گیا تھالیکن امریکی فضائیہ کو لگاتار دوسری بار ناکامی نصیب ہوئی۔امریکی ذرائع کے مطابق فضائیہ نے یہ تجربہ گزشتہ 28 جولائی کو کیا تھا۔ اس سے پہلے سوپر سانک میزائل کا تجربہ اپریل میں کیا گیا تھا جو ناکام ہو گیا تھا۔ گزشتہ ماہ بیلسٹک میزائل Minuteman-3 سمیت کئی میزائل تجربے بھی ناکام ہو چکے ہیں ۔
previous post