qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاست

امریکہ نے ایران کی کئی نیوز ویب سائٹس کو بند کردیا۔

ایک جانب امریکہ دنیا بھر میں اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے اور دوسری جانب ا س نے العالم، پریس ٹی وی اور المسیرہ سمیت مزاحمتی محاذ کی متعدد سائٹوں کو بند کر دیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے منگل کی شام العالم، المیسرہ اور پریس ٹی وی سمیت مزاحمتی محاذ کی کئی ویب سائٹوں کو بند دیا۔

اس سے پہلے آزادی بیان کا ڈھونگ رچانے والے امریکہ نے آزادی بیان پر شب خون مارتے ہوئے پریس ٹی وی کے یوٹیوب پیج کو ریموو کر دیا تھا۔گوگل کے زیر نظر کام کرنے والی امریکی ویب سائٹ یوٹیوب نے ایران کے معروف اور مقبول خبری چینل پریس ٹی وی کا پیج ریموو کر دیا تھا۔برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے چند روز بعد یوٹیوب نے اٹھائیس ہزار فالوورز رکھنے والے پریس ٹی وی یو کے پیج کو صرف اس لئے ریموو کر دیا کہ اُس نے صیہونی حکومت کے خلاف کچھ مطالب پوسٹ کئے تھے۔جنرل قاسم سلیمانی تین جنوری کو بغداد میں اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

جنرل قاسم کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے ایک اور سوشل میڈیا انسٹاگرام نے بھی اپنے صارفین کے ذریعے پوسٹ کی گئی مقتول قاسم سلیمانی کی تصاویر کو ریموو کر دیا تھا۔آزادی اظہار رائے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والے امریکہ سے وابستہ یوٹیوب، ٹوئیٹر اورانسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا ذرائع اب تک صیہونی حکومت اور دیگر دہشتگرد گروہوں سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اکاؤنٹ اور صفحوں کو ریموو کر چکے ہیں اور حال ہی میں ایک رپورٹ منظرعام پر آئی تھی جس نے یہ فاش کیا تھا کہ امریکی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا امریکی اور صیہونی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

Related posts

فلسطینیوں کے قافلے پر اسرائل کا حملہ۔70 شہید

qaumikhabrein

امریکی شہر سیئٹل میں ذات پات پر مبنی امتیاز پر پابندی

qaumikhabrein

مسلم نوجوانوں کو Civil Services کے لئے تیار کرنے کی منصوبہ

qaumikhabrein

Leave a Comment