ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا کو انخلا سے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا افغان جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں۔عمران خاں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں محاذ آرائی نہیں چاہتے، ہم اب کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے ایک بار پھر واضح کیا کہ سرحد پار انسداد دہشت گردی مشن کے لیے پاکستان سی آئی اے کو اپنےہوائی اڈے نہیں دے گا۔