qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

امریکا میں جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر۔

امریکا میں بھی جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا شروع ہوگیا ہے اور ایک جعلی ویکسینیشن کارڈ 25 سے 200 (4 ہزار سے 32 ہزار روپے) ڈالر تک میں مل رہا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سےکورونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسکولوں اور کالجوں میں طلبا کو کورونا ویکسین لگوانےکا پابندکیا جا رہا ہے۔ان حالات میں ویکسین کی مخالفت کرنے والے بعض افراد نے جعل سازی کا راستہ اختیار کر لیا ہے جس کے باعث تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پریشان ہے۔

خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے درجنوں اساتذہ اور طلبا نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن کے جعلی کارڈ کتنی آسانی سے دستیاب ہیں۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی ویکسینیشن کارڈز کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔ماہرین نے جعلی ویکسینیشن کارڈز کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس طرح ڈیلٹا ویرینٹ کو قابو کرنا مشکل ہوجائے گا جو کہ پہلے ہی تیزی سے امریکا میں پھیل رہا ہے۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام یقینی ہے۔انیمیشن فلم نے مچایا تہلکہ۔

qaumikhabrein

زہر کی کھیتی کر رہا ہے ’حاشیہ بردار میڈیا‘۔۔۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

جنت البقیع کی زیارت کومصر کے دارا لافتا نے بتایا مستحب

qaumikhabrein

Leave a Comment