qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا نگرپالیکا پریشد دفتر نا اہل اور بد مزاج ملازمین کا اڈہ

امروہا نگر پالیکا پریشد کا دفتر باہر سے بھلے ہی دیکھنے میں اچھا لگے لیکن اگر کسی کام سے آپکو وہاں جانا پڑے تو آپکا سابقہ نا اہل اور بد مزاج ملازمین سے ضرور ہوگا۔ ویسے تو نگر پالیکا پریشد کے کم و بیش ہر محکمے کا ایک سا ہی حال ہے لیکن اس شعبے کا تو سب سے زیادہ برا حال ہے جہاں پیدائش اور موت کا اندراج ہوتا ہے۔ اگر آپکے یہاں بچے کی ولادت ہو یا کسی کی موت ہو گئی ہےاور آپ اسکا اندراج کرانے نگر پالیکا پریشد کے متعلقہ شعبے میں چلے جائیں تو آپکو اپنا کام کرانے میں پسینے چھوٹ جائیں گے۔

اس شعبے کے ملازمین کے رویہ میں بڑا اکھڑ پن دیکھنے کو ملےگا۔ معمولی سے اندراج کے لئے لوگوں کو کئی کئی چکر لگانا پڑتے ہیں۔ وہاں بیٹھے ملازمین اندراج کے سلسلے میں آدھی ادھوری جانکاری دیتے ہیں۔ پہلی بار میں مکمل جانکاری دینا یہاں کے ملازمین اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے کسی عزیز رشتے دار کی موت کا اندراج کرانے جائیں تو ایک فارم بھرنے کو دیا جاتا ہے۔ اور اسکے ساتھ لگنے والے دستاویزات کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ دو گواہ لانے کو کہا جاتا ہے۔ جب آپ تمام ضروری کاغزات کے ساتھ وہاں جاتے ہیں اور گواہ ساتھ لیکر جاتے ہیں تو یہ بتایا جاتا ہیکہ مرنے والے کے بھائی کی گواہی قابل قبول نہیں ہوگی۔ یہ بات پہلے نہیں بتائی جاتی اور لوگ اکثر گواہ کے طور پرمرنے والے کے بھائی کو لیجاتے ہیں۔

کاغزات جمع کرنے سے پہلے شعبے میں بیٹھا ملازم انکو چیک کرکے کھڑکی پر جانے کو کہتا ہے۔ جب آپ لائن میں لگ کر ایک دو گھنٹے کے بعد کھڑکی کے دوسری طرف بیٹھے ملازم کو کاغزات دیتے ہیں تو وہ بتاتا ہیکہ انگریزی نہیں صرف ہندی میں فارم بھر کر لائیے۔ یہ بات بھی پہلے نہیں بتائی جاتی کہ فارم صرف ہندی میں بھرنا ہے انگریزی میں نہیں۔ یا تو نگر پالیکا پریشد کے ملازمین انگریزی نہیں جانتے یا جان بوجھ کو لوگوں کو پریشان کرتے ہیں۔

اگر آپ کا عزیز رشتے دار کورونا کی وجہ سے مرا ہے تو بس سمجھ لیجئے کہ آپ کو کئی کئی ماہ تک اندراج کے لئے چکر لگانے پڑیں گے۔ کبھی ایک دستاویز لانے کو کہا جائےگا کبھی دوسرا۔ کبھی کسی کی گواہی چاہئے تو کبھی کوئی سرٹی فکیٹ۔ غرض کورونا سے ہلاک ہوئے شخص کا اندراج کرانے میں اسکے رشتے دار کی جان نکل جاتی ہے۔

Related posts

1700 شیعہ کیڈٹس کے بہیمانہ قتل میں ملوث درندہ عراق لایا گیا

qaumikhabrein

فیس بک استعمال کرنے پر ملازمہ سےتھپڑ کھاتا ہے منیش۔

qaumikhabrein

بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر2ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کیا جائےگا

qaumikhabrein

Leave a Comment