گیارہ محرم کو محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) کے عزاخانے میں ایک محفل مسالمہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس محفل مسالمہ کی صدارت پنڈت بھونیش کمار شرما بھون نے کی۔ نظامت پیمبر نقوی کررہے تھے۔ امروہا فاؤنڈیشن کی جانب سےمنعقدہ اس محفل مسالمہ میں شہر کے متعدد شعرا نے آئمہ اطہار اور شہیدان کربلا کے حضور منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل مسالمہ میں بھونیش شرما، تاجدار مجتبیٰ، وسیم امروہوی اور جمال عباس فہمی مسند نشیں تھے۔
بھون شرما بھون، وسیم امروہوی، تاجدار مجتبیٰ،شاندار مجتبیٰ، اشرف فراز،فراز عرشی،شیبان قادری،ہمایوں حیدر، فروغ احسن، سرتاج امروہوی،جمال عباس فہمی،پیمبر نقوی، نازش نقوی، شاہنواز تقی اور دیگر شعرا نے شہیدان کربلا کے حضور نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ مسالمہ میں بھون شرما، جمال عباس فہمی، وسیم امروہوی اور تاجدار مجتبیٰ مسند نشین تھے۔ امروہا فاؤنڈیشن کے صدر فرمان حیدر نے شریک مسالمہ شعرا کا شکریہ ادا کیا۔ امروہا فاؤنڈیشن ادبی سرگرمیوں کے تحت آن لائن محافل مقاصدہ، محافل غزلیات اور سیمناروں کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔