اتر پردیش کا امروہا شہردنیا میں ادب، تہزیب عزا اور ثقافت کے حوالے سے اپنی الگ شناخت رکھتا ہے۔ محرم صفر اور ربیع الاول کے آٹھ روز پر مشتمل دو مہنے آٹھ دن امروہا میں مراسم عزا کا تاریخی سلسلہ رہتا ہے۔ محرم کا چاند نمودار ہوتے ہیں شہر کے عزاخانسجا دئے جاتے ہیں۔
مجلسوں اور ماتم داری کا اہتمام ہونے لگتا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے شہر کے تاریخی ماتمی جلوس برامد نہیں ہورہے ہیں لیکن عزاخانوں میں مجلسوں اور دیگر مراسم عزا کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ شہر کے ہر عزاخانے میں مختلف اوقات میں مجالس عزا کا اہتمام ہوتا ہے۔ مردوں کی مجالس میں خواتین بھی شرکت کرتی ہیں لیکن خواتین عزاخانوں اور گھروں میں مجلسوں کااپنے طور پر بھی اہتمام کرتی ہیں۔