qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔۔ڈاکٹر لاڈلے رہبر اور لیاقت امروہوی کو اعزاز

ڈاکٹر لاڈلے رہبر امروہوی اور لیاقت امروہوی کے اعزاز میں انکے مجموعہائے کلام کی اشاعت کے سلسلے میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ بزم شعرائے اہل بیت کی جانب سے ہر دو شعرا کو ایوارڈ سے نوازہ گیا اور شال پوشی کی گئی۔

اس موقع پر ایک محفل غزل کا بھی اہتمام کیا گیا۔ محفل غزل کی صدارت بے باک امروہوی اور مسرور جوہر نے کی۔ مسند پر سرکردہ صحافی سراج نقوی اور معروف سوز خواں اور مداح اہل بیت حسن امام بھی موجود تھے۔شاعر اہل بیت مرتضیٰ شجاع سکندر کی رہائش گاہ واقع محلہ لکڑہ پر منعقدہ اس تقریب میں مدعو شعرا نے کلام پیش کیا۔

بزم شعرائے اہل بیت کے جنرل سیکریٹری مبارک امروہوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ حال ہی میں ڈاکٹر لاڈلے رہبر کا مجموعہ نعت و منقبت نقوش لم یزل اور لیاقت امروہوی کا مجموعہ نعت و منقبت مدح الف لام میم منظر عام پر آچکا ہے۔

Related posts

حالات سے گھبرانے کے بجائے ہر مسئلے پر سنجیدگی کے ساتھ غورکریں.. مولانا سید عدیل رضا

qaumikhabrein

ہندستان میں بھی اومی کرون کی دستک۔کرناٹک میں دو کیس سامنے آئے۔

qaumikhabrein

امروہا۔ قدیمی قبرستان کو محفوظ رکھنے کی کوشش

qaumikhabrein

Leave a Comment