مہلک بیماری کورونا نے ملک بھر میں قیامت برپا کر رکھی ہے۔ روزانہ سیکڑوں افراد اس بیماری کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی مہم چلائی جا رہی ہے لیکن مختلف افواہوں کے سبب لوگ ویکسی لگوانے سے ڈر رہے ہیں۔ خواتین اس افواہ کے سبب ویکسین لینے سے ڈر رہی ہیں کہ اس سے بانجھ پن کا خطرا ہے۔
کورونا کی ویکسین کی اہمیت سے لوگوں کو واقف کرنے کے لئے امروہا میں رضا کاران حسینی نامی تنظیم نے شہر میں مہم چھیڑ رکھی ہے۔ رضاکاران حسینی کی جانب سے ویکسین لگوانے کی اہمیت کے سلسلے میں پمفلیٹس بھی تقسیم کئے جا رہےہیں۔ رضاکاران حسینی کے ارکان محلے محلے اور گھر گھر جاکر لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لئے آمادہ کررہے ہیں۔ رضاکاران حسینی کی مہم کا اثر بھی دیکھنے کو ممل رہا ہے ۔امروہا کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں لوگ ویکسین لگوانے کے لئے پہونچ رہے ہیں۔