صرف نماز ہی عبادت نہیں ہے بلکہ اسلام میں عبادت کا تصور بہت وسیع ہے اس میں والدین، عزیز اقارب، یتیموں اور اسیروں کے ساتھ حسن سلوک اور غربا و مساکین کی خبر گیری کو بھی عبادت کا درجہ حاصل ہے۔ قرآن کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا رحمت حسین نقوی لکھنوی نے سیرت آئمہ اطہار پر روشنی ڈالی۔
مولانا رحمت حسین امروہا کے محلہ چھیوڑا واقع عزاخانے میں عشرہ ثانی کی ایک مجلس سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا رحمت حسین نقوی نے مولا علی کے بارے میں رسول اللہ کی اس حدیث کا بھی ذکر کیا جس میں مولا علی کو قرآن مجید کی سورہ اخلاص سے تشبیہ دی گئی ہے۔ مولانا رحمت حسین نقوی نے اس آیت کی خصوصیات اور مولا علی کی فضیلت بیان کی۔
محلہ چھیوڑہ کے اس عزاخانہ میں جاری اس عشرے میں بڑی تعداد میں مومنین شرکت کرہے ہیں۔ مجلس عزا کے اہتمام میں کورونا گائیڈ لائنس کا خاص طور سے خیال رکھا جارہا ہے۔