qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امام حسین کی مجلس درسگاہ ہے۔ مولانا یعسوب عباس

مولانا یعسوب عباس

امام حسین کی مجلس ایسی درسگاہ ہے جہاں سے مکمل دین حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا یعسوب عباس نے امروہا کے محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) کے عزاخانہ میں ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ امام حسین کا در ہر قوم ہر مذہب اور پر مسلک کے ماننے والوں کے لئے کھلا ہوا ہے۔ مجلس وعزا کا اہتمام شہر کی معروف شخصیت حاجی سید عتیق الحسن کی برسی کے موقع پر انکے ایصال ثواب کی غرض سے کیا گیا تھا۔ مجلس میں سید ظفر علی اور انکے ہمنواؤں نے سوز خوانی کی جبکہ وسیم عباس امروہی نے اپنے مخصوص انداز میں نعت سر ور کائنات پیش کی۔

معروف ٹی وی آرٹسٹ سلیم زیدی عرف ٹلو نے پیش خوانی کی۔ سلیم زیدی بھابھی جی گھر پر ہیں سیرئیل میں اداکاری سے مشہور ہوئے ہیں۔ حاجی سید عتیق الحسن انجمن تحفظ عزادری کے سابق صدر سید عسکری اور کانگریس لیڈر سید علی حسنین کے بہنوئی تھے۔

۔نظامت افسر امروہی نے کی۔ مجلس عزا میں بڑی تعداد میں اہل شہر نے شرکت کی۔امروہا اردو ادب کا مرکز ہے لیکن اس مجلس عزا میں منبر کے پیچھے لگے ہوئے بڑے بینر پر عبارت انگریزی میں تو تھی لیکن اردو میں نہیں تھی یہ بات محبان اردو کو شاق گزری۔مجلس میں کورونا گائیڈ لائنس کی پاسداری کی گئی۔

Related posts

ڈاکٹر سید رضا حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کا سلسلہ۔

qaumikhabrein

مذہبی جوش اور عقیدت سے منائی گئی عیدوں کی عید عید غدیر

qaumikhabrein

نیویارک کی جیل دنیا کی سب سے خطرناک جیل ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment