qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کو قتل کردیا گیا۔

دوا خاں مینا پال

افغان خبر رساں ویب سائٹ کی جانب سے حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ دوا خان میناپال کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دوا خان کو جمعہ کی دوپہر دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دارالامان روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دوا خان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔افغان حکومت کے میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ سے پہلے دوا خان افغان صدر کے نائب ترجمان کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ وہ 2016 سے 2020 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

دوا خاں نے 2015 میں قندھار میں بھی حکومتی میڈیا انفارمیشن سینٹر میں ذمہ داریاں انجام دیں۔مقامی میڈیا کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی سے قبل دوا خان نے بطور صحافی ریڈیو آزادی میں کام کیا۔ چند روز قبل طالبان نے دھمکی دی تھی کہ فضائی حملوں میں اضافے کے انتقام میں سینئر سرکاری حکام کو نشانہ بنایا جائےگا۔

Related posts

کورونا وائرس کے بعد پہلی بار10لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

qaumikhabrein

پاکستان کے ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال۔

qaumikhabrein

آسٹریلیا کی وکٹورین پارلیمنٹ میں یوم حسین

qaumikhabrein

Leave a Comment