بچوں کی مالی مدد کی اقوام متحدہ کی تنظیم۔ یونیسیف نے متنبہ کیا ہیکہ ناقص خوراک اور دواؤں کی کمی کے سبب افغانستان میں دس لاکھ سے زیادہ بچوں کی جان کو خطرا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اناتولی کے مطابق یونیسیف کی کارگزار ڈائریکٹر ہین رئیٹا فور کا کہنا ہیکہ افغانستان میں دس لاکھ بچوں کی جان خطرے میں ہے۔ان بچوں کی جان بچانے کے لئے فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی ضرورت ہے۔
ہین رئیٹا فور نے متنبہ کیا ہیکہ کورونا وبا، قحط اور دیگر سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ سردی اور مالی تنگی کے سبب اگلے چند ماہ میں افغانستان کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ اس لئے انسانی ہم دردی کی بنیاد پر اس جانب توجہ دینے کی خاص ضرورت ہے۔یونیسیف رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تین کروڑ اسی لاکھ کی آبادی میں سے ایک تہائی آبادی کو اس وقت خوراک کی سنگین کمی کا سامنا ہے۔ اس وقت کچھ حصے کو چھوڑ کر بقیہ افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہے۔