امریکی طیاروں نے افغانستان کے ہلمند، ہرات اور قندھار میں طالبان کے ٹھکانوں پر بم برسائے ہیں۔ہیلمند میں ایک اسکول اور ایک اسپتال بمباری کی زد میں آئے۔افگانستان کی وزارت دفاع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہیکہ امریکی حملے میں دو سو طالبانی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب طالبان نے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور ایرانی سرحد کے قریب واقع زرنج شہر میں طالبان کا امریکی گاڑیوں پر گشت جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان کے قبضے میں جانے والے صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 2ہوگئی ہے جبکہ ہرات اور لشکرگاہ میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔