qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

افغانستان۔ سرکاری فوج اور طالبان میں شدید جھڑپیں۔ صوبہ کاپیسا کا ڈپٹی گورنر مارا گیا۔

کاپیسا کا مہلوک ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان تواب

افغانستان کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تازہ جھڑپوں میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان طالبان حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان تواب گزشتہ روز ضلع نجراب میں طالبان کے حملےمیں ہلاک ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ضلع بگرام میں افغان ائیر فورس کا پائلٹ بھی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ادھر گورنر پروان نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبے پروان کے ضلع شیخ علی کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا ہے تاہم ضلع شیخ علی کے نواح میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز افغان فورسز نے سیغان،کہمرد اور چخانسور اضلاع کا قبضہ طالبان سے واپس لیا تھا۔

Related posts

نائجیریا۔ قتل عام میں مرنے والوں کی تعداد137

qaumikhabrein

غم شبیر میں عمر کی حد مقرر نہیں ہوتی

qaumikhabrein

ایران میں قصیدہ گو شاعر کا قتل

qaumikhabrein

Leave a Comment