
سنیئر صحافی عبدالباری مسعود کی اورنگ آباد آمد پر ریڈاینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے انکااستقبال کیاگیا۔مرزاورلڈ بک ہاؤس کے مشہور پروگرام ”مصنف سے ملیے“ میں ان سے ان کی صحافتی زندگی اور
صحافت کی موجودہ صورتحال پر مشہور صحافی ابوبکر رہبر،مرزاعبدالقیوم ندوی نے گفتگو کی۔ابوبکر رہبر نے عبدالباری مسعودکا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ یہ اہالیان اورنگ آباد بلکہ علاقہ مراٹھواڑہ کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ بیڑ سے تعلق رکھنے والے عبدالباری مسعودنے آج صحافت کی دنیامیں ایک خاص مقام ومرتبہ حاصل کیاہے ۔ جس پرہمیں ناز ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ ریڈاینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی یہ روایت رہی ہے کہ جب بھی کوئی بڑی شخصیت،ادیب،شاعر،مصنف اور نگ آبادآتاہے تو”مصنف سے ملیے“پروگرام کے تحت اسے استقبالیہ دیا جاتا ہے اور ایک تہنیتی تقریب منعقد کی جاتی ہے جسمیں اس کی زندگی،خدمات،حالات، تجربات سے متعلق گفتگو کی جاتی ہے۔ اس نشست میں شیخ اظہر الدین، آفاق خان،ایم ڈی طیب ظفر،مرزا طالب بیگ نے حصہ لیا۔ اردو صحافت اور قومی صحافت میں مسلم نوجوانوں کے لیے کیاکیامواقع ہیں اور انہیں کیاکرناچاہیے اس پر عبدالباری مسعود نے کہاکہ مسلم نوجوانوں کو اپنی مادری زبان کے ساتھ ایک سے زائد زبانوں پرعبور حاصل کرنا چاہئے۔ الیکٹرانک میڈیا سے زیادہ پرنٹ میڈیا کی اہمیت ہے اور آج بھی لوگوں کا اعتماد پرنٹ میڈیاپر ہے۔باری کی ابتدائی تعلیم آبائی وطن بیڑ میں ہوئی اس کے بعد اعلی تعلیم اورنگ آباداور پونہ میں ہوئی۔پونہ میں جنرلزم کا کورس مکمل کرنے کے بعد میں دہلی چلے گئےاوراپنی صحافتی زندگی کاا ٓغاز کرتے ہوئے مختلف اخبارات،رسائل و جرائد،الیکٹرانک میڈیا،دوردرشن،ای ٹی وی میں کام کیااور فی الحال مسلم مرر MUSLIM MIRARمیں ادارتی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے گلدشتہ پیش کرکےان کا استقبال کیااور شرکاء کا شکریہ اداکیا۔