افغانستان میں امریکہ نے جوذلت اور رسوائی اٹھائی ہے اس سے اسکے ہوش ٹھکانے آگئے ہیں۔ امریکہ نے فیصلہ کیا ہیکہ اب وہ کسی ملک میں اپنا فوجی اڈہ قائم نہیں کرےگا۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہونے کا رسمی طور سے اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائڈن نے افغانستان سے انخلا کے عمل کو بے مثال قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کابل چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔